ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بنگلورو میں دستاویزات کے بغیر رقم کی سپلائی معاملے میں ایم ای پی کی نوہیرہ شیخ کے خلاف کیس درج

بنگلورو میں دستاویزات کے بغیر رقم کی سپلائی معاملے میں ایم ای پی کی نوہیرہ شیخ کے خلاف کیس درج

Fri, 27 Apr 2018 18:27:44    S.O. News Service

بنگلورو:27/اپریل (ایس او نیوز) ریاستی ودھان سبھا انتخابات میں پہلی مرتبہ مسلمان ووٹوں پر انحصار کرتے ہوئے مقابلہ کرنے والی نئی پارٹی مہیلا ایمپاؤرمنٹ پارٹی (ایم ای پی)کو پیچیدگی میں ڈالنے والا ایک واقعہ پیش آیاہے۔ شہر کے ایچ اے ایل ہوائی اڈے پر بغیر کوئی دستاویزات کے 3.94لاکھ روپئے لے جارہی ایم ای پی کی قومی صدر نوہیرہ شیخ کے خلاف پولس نے کیس درج کرلینے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

تروپتی سے خانگی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنگلورو ایچ اے ایل ہوائی اڈے پر اتری نوہیرہ شیخ کی پولس نے جب تلاشی لی تو ان کی بیاگ میں 3.94 لاکھ روپئے پائے گئے۔ ایچ اے ایل زونل نوڈل افسر کوشالپا نے بتایا کہ نوہیرہ شیخ نے رقم لےجانے کے متعلق کوئی جانکاری دینے سے انکار کیا۔ افسران رقم ضبط کرلینے کے بعد جانچ میں جٹے ہوئے ہیں۔ معاملے کو لے کر کرناٹکا پولس ایکٹ دفعہ 98کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: